ہنگو: سات سالہ بچی کے قتل کا مرکزی ملزم گرفتار

ہنگو: تین روز قبل قتل ہونے والی سات سالہ مدیحہ بی بی کے قاتل کو گرفتار کرلیا گیا۔ ملزم سات سالہ بچی کا رشتہ دار تھا۔
پولیس نے تھانہ دوآبہ کی حدود سروخیل میں کارروائی کرتے ہوئے سات سالہ مدیحہ کے قتل کے مرکزی ملزم الیاس کوگرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے قتل کا اعتراف کرلیا ہے، ملزم الیاس بچی کا چچا زاد بھائی بتایا جاتاہے۔ ملزم سے واردات میں استعمال ہونیوالا اسلحہ بھی بر آمد کیا گیا ہے۔ گزشتہ دنوں آئی جی خیبرپختونخوا ثنااللہ عباسی نے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کا حکم جاری کیا تھا۔