بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ماہرین کی ٹیم چار روزہ دورے پر جمعرات کو لبنان پہنچے گی۔برطانوی ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے آئی ایم ایف کے ترجمان جیری رائس نے بتایا کہ ٹیم لبنان کو درپیش معاشی چیلنجوں پر حکام سے مشاورت کرتے ہوئے انہیں تکنیکی مشورے فراہم کرے گی۔آئی ایم ایف کے اراکین لبنان کی معاشی مشکلات اور حالیہ معاشی پیشرفت کا جائزہ لیںگے۔جیری رائس نے مزید بتایا کہ لبنان نے آئی ایم ایف سے مالی مدد کی درخواست نہیں کی تھی۔ واضع رہے کہ لبنان کی حکومت بہت زیادہ مقروض اور معاشی بحران سے دوچار ہے اور لبنان کا عوامی قرضہ اس کے جی ڈی پی کے 150 فیصد تک پہنچ چکا ہے۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38