لیبیا کوسٹ گارڈ نے ساحل کے قریب 300 سے زائد غیرقانونی تارکین وطن کو بچا لیا۔ چینی خبر رساں ادارےکے مطابق یہ بات بین الاقوامی تنظیم برائے مہاجرین(آئی او ایم) نے گزشتہ روز بتائی۔ انہوں نے کہا کہ کوسٹ گارڈ کی ٹیم نے لیبیا ساحل کے قریب 300 سے زائد غیر قانونی تارکین کو بچایا اور 2020 ءمیں اب 1500 سے زائد غیر قانونی تارکین کو بچایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ زیادہ تر مہاجرین پرہجوم حراستی مراکز میں موجود ہیں جہاںان کے مزید غیر محفوظ ہونے کا خطرہ ہے۔ مہاجرین کی بین الاقوامی تنظیم نے بار بار دوہرایا ہے کہ لیبیا خراب سکیورٹی کی صورتحال کے باعث مہاجرین کے لیے محفوظ نہیں ، ایک اندازے کے مطابق لیبیا کے حراستی مراکز میں اس وقت 6 لاکھ 50 ہزار تارکین وطن موجود ہیں جنہیں زندگی کی بنیادی ضروریات اور طبی سہولیات کی کمی کا سامنا ہے۔ واضح رہے کہ لیبیا مہاجرین کے لیے روانگی کا مرکز بن گیا ہے جہاں سے وہ براستہ بحیرہ روم سے یورپ جانے کو ترجیح دیتے ہیں۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024