آئی آئی پی ایس کی جانب سے رہنمائی کیلئے مشاورتی بورڈ تشکیل
اسلام آباد(نا مہ نگار)اقبال انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز(آئی آئی پی ایس)کی جانب سے بہتر رہنمائی کے لئے مشاورتی بورڈ تشکیل دے دیا گیا۔ اسلام آباد میں منعقدہ بورڈ کے افتتاحی اجلاس میں اکیڈمیا، حکومت اور صنعت کاروں کی بڑی تعدادنے شرکت کی۔اقبال انسٹی ٹیوٹ حکومت، اکیڈمیا اور نجی شعبے کے اشتراک سے تحقیق اور پالیسی سازی کے حوالے سے کام کر رہا ہے۔ انسٹی ٹیوٹ کی توجہ کا مرکز 2030تک پاکستان کے لئے ایک جامع وژن کی تشکیل اور فروغ پر کام کرنا ہے۔