کویتی وزارت انصاف کے ایک عہدیدار کے مطابق ایک سال کے دوران کویتی شہریوں میں طلاق کی شرح پانچ فیصد تک پہنچ گئی ہے۔کویتی جریدے کے مطابق کویتی وزارت انصاف میں شرعی توثیق کے ادارے کے ڈائریکٹر فہد الضاعن نے بتایا کہ 2019 کے دوران کویتی شہریوں میں طلاق کے 500 واقعات ریکارڈ پر آئے۔فہد الضاعن نے بتایا کہ اعداد و شمار کے مطابق 2019ءکے دوران شادی کے پہلے سال طلاق کی شرح پانچ فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔2018ءاور 2019ءکے دوران کویت میں طلاق کے 7 ہزار 800 واقعات ریکارڈ کئے گئے۔ یہ اعداد و شمار مقامی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں سب کے ہیں۔فہدالضاعن نے بتایا کہ 2019ءکے دوران غیر محفوظ طبی معائنے کے 56 واقعات ریکارڈ پر آئے۔‘’ کویتی خاندانوں کی تعداد دو لاکھ کے لگ بھگ ہے۔ ان میں طلاق کی سالانہ شرح 5 فیصد اور شادی کی سالانہ شرح 6 فیصد ہے۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024