اقوام متحدہ کی کمشنر برائے انسانی حقوق مشیل باچلیٹ نے شمال مغربی شام میں انسانی بنیادیوں پر امدادی کارروائیوں کے لیے راہ داری کے قیام کا مطالبہ کیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے علاقے میں روسی فوج کی پشت پناہی سے جاری شامی حکومت کے آپریشن پر تشویش کا اظہار بھی کیا۔ ان کے بقول کوئی بھی پناہ گاہ محفوظ نہیں،اس طرح کے بلا امتیاز حملوں کا کوئی جواز پیش نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ باغیوں کے زیر اثر علاقوں میں بہت سے عام شہری پھنسے ہوئے ہیں۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024