کھاد کی برآمدات میں 28.64فیصد کمی
کراچی ( کامرس رپورٹر)کھاد کی برآمدات میں جنوری کے دوران 28.64فیصد کمی ہوئی ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان کے اعداد وشمار کے مطابق جنوری 2020 کے دوران کھاد کی برآمدات کا حجم 1.8ارب روپے تک کم ہو گیا جبکہ دسمبر 2019 کے دوران کھاد کی برآمدات کا حجم 2.5ارب روپے رہا تھا۔
اس طرح دسمبر 2019 کے مقابلہ میں جنوری 2020 کے دوران کھاد کی ملکی برآمدات میں 70کروڑ روپے یعنی 28فیصد سے زیادہ کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔