امریکی جریدے نے اپنی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ ترکی نے اپنی فضائیہ کی تربیت کیلئے پاکستان سے مدد مانگ لی ہے ،امریکی انکار کے بعد انقرہ نے پاکستان سے مدد مانگی کیونکہ پاکستانی فضائیہ بھی ایف 16طیارے استعمال کرتی ہے ، ناکام فوجی بغاوت کے بعد اردوان حکومت نے ایف16جنگی طیاروں کے 300 ماہر ہوا باز ملازمت سے فارغ کیا جس سے طیب اردوان نے ترک فضائیہ کمزور کر دی ہے ۔امریکی جریدے”نیشنل انٹرسٹ“میں شائع کی گئی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ترکی میں ناکام فوجی بغاوت کے بعد حکومت نے ایف16جنگی طیاروں کے 300 ماہر ہوا باز ملازمت سے فارغ کردیے ہیں۔ اتنی بڑی تعداد میں ہوازوں کی ملازمت سے برطرفی نےترک فضائیہ میں 'قحط الرجال' پیدا کردیا ہے۔رپورٹ کے مطابق سولہ جولائی 2016 کے بعد حکومت نے مخالفین کے خلاف کریک ڈاﺅن شروع کیا جس کے نتیجے میں ہزاروں ترک شہریوں، فوجیوں، صحافیوں حتی کہ فضائیہ کے پائلٹوں اور دیگر عہدیداروں کو پابند سلاسل کردیا گیا۔اس دوران ترک صدر نے کم سے کم 300 ایسے ہوابازوں کو ملازمت سے نکالا جو ایف 16 طیاروں کے ماہر اور تربیت یافتہ ہواباز تھے۔جریدہ 'نیشنل انٹرسٹ' کے مطابق صدرطیب ایردوآن نے فوج میں اپنے مخالفین کو ملازمت سے فارغ کیا اور ہر اس شخص کو ملازمت سے نکال دیا گیا جو کسی بھی طرح حکومت کے لیے خطرہ بن سکتے تھے۔اس تطہیری عمل میں طیب ایردوآن اپنی فضائیہ کو تین سو ماہر ہوابازوں سے محروم کر بیٹھے حالانکہ ایک پائلٹ کی تربیت مکمل کرنے پر کم سے کم نصف ملین ڈالر خرچ آتا ہے۔فضائیہ میں تربیت یافتہ افراد کی کمی دور کرنے اور نئے ہوابازوں کی تربیت کے لیے ترک صدر نے امریکا سے مدد مانگی مگر دونوں ملکوں کے درمیان جاری کشیدگی کے باعث امریکا نے عملہ ترکی بھیجنے سے انکار کردیا جس کے بعد ترکی نے پاکستان سے بھی مدد مانگی ہے۔ پاکستانی فوج بھی ایف16طیارے استعمال کرتی ہے۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024