پاکستان اور بھارت کے درمیان تجارت بند ہو گئی، بھارتی تاجروں نے پاکستان سے تمام آرڈرز منسوخ کر د یئے ، دو روز کے دوران ایک روپے کا مال بھی پاکستان سے بھارت نہیں بھیجا جا سکا۔وفاقی وزارت تجارت کے مطابق بھارتی تاجروں نے پاکستان سے تمام درآمد کے آرڈر منسوخ کر دیئے ہیں اور گذشتہ دو روز میں ایک روپے کا مال بھی بھارت برآمد نہیں ہو سکا ہے۔وزارت تجارت نے بتایا کہ سیمنٹ کے 350 بڑے ٹرک بھی واہگہ بارڈر پر رک گئے جبکہ سوڈا ایش، چمڑے، سالٹ اور کیمیکلز کے سیکڑوں ٹرک واہگہ بارڈر پر موجود ہیں۔وزارت تجارت نے کہا کہ بھارتی تاجروں نے 16 فروری کو جانے والا کروڑوں روپے کا مال واپس پاکستان بھیجنے کا فیصلہ کر لیا ۔ وزارت تجارت نے یہ بھی بتایا کہ بھارت نے پاکستانی اشیا پر 200 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کر دی ، بھارتی تاجروں نے ایڈوانس میں دیے گئے کروڑوں روپے بھی واپس مانگ لیے۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024