وزارت داخلہ نے نیب لاہور کی درخواست پرقومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمد شہباز شریف کے بیرون ملک جانے پر عارضی طور پر30 دن کے لئے پابندی عائد کر دی۔ وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد شہباز شریف کا نام باقائدی طور پر ای سی ایل میں شامل کیا جائے گا۔ نیب لاہور نے آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لیئے 15 فروری کو وزارت داخلہ کو خط لکھا تھا ۔ نجی ٹی وی کے مطابق شہباز شریف کا نام عبوری قومی شناختی فہرست میں شامل کر دیا گیا جس کے تحت شہباز شریف 30 روز کے لئے بیرون ملک نہیں جا سکیں گے۔ جبکہ وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد شہباز شریف کا نام باقائدہ طور پر ای سی ایل پر ڈال دیا جائے گا۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024