قبائلی اضلاع میں کرائے کی عمارتوں میں عدالتیں قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا، عدلیہ کیلئے مجموعی طور پر 907 آسامیوں کی منظوری دیدی گئی۔قبائلی اضلاع میں عدالتوں کے انتطامات آخری مراحل میں داخل ہوگئے، عدلیہ کے لیے مجموعی طور پر 907 آسامیوں کی منظوری دے دی گئی، سالانہ 50 کروڑ روپے سے زائد کے اخراجات آئیں گے۔وزیر قانون کے مطابق، پہلے مرحلے میں 14 ججز تعینات کئے جائیں گے، 7 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن اور 7 سینئر سول ججز شامل ہوں گے، ابتدائی مرحلے میں کرائے کی عمارتوں میں عدالتیں قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024