امریکہ کی 16 ریاستوں کے اتحاد نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر ہرجانے کا دعویٰ دائر کردیا ۔ امریکی صدر پر یہ دعوی ہنگامی حالت کے نفاذ کے اعلان کو بنیاد بنا کرکیا گیا ۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق صدر ٹرمپ نے میکسیکو کی سرحد کے ساتھ دیوار کی تعمیر کیلئے فنڈز حاصل کرنے کی غرض سے ہنگامی حالت نافذ کی ہے۔ قانونی مقدمہ کیلیفورنیا کے شمالی ضلع کی ایک عدالت میں دائر کیا گیا ۔ صدرڈونلڈ ٹرمپ نے یہ اقدام سرحدی دیوار کے فنڈز کے حصول کے لیے کانگریس کے سامنے پیش ہونے کے بجائے اپنے اختیارات بڑھانے کے لیے اٹھایا ہے۔ کیلیفورنیا کے اٹارنی جنرل زیویئر بیکیرا نے کہا کہ وہ صدر ٹرمپ کو عدالت لے کر جائیں گے تاکہ ان کی جانب سے صدارتی اختیارات کے ناجائز استعمال کو روک سکیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم صدر ٹرمپ کو ٹیکس دہندگان کی رقوم پر ڈاکہ ڈالنے سے روکیں گے۔ اس ضمن میں ا نہوں نے کہا کہ وہ کانگرس کو بائی پاس کر رہے ہیں۔بیامریکی صدر نے ہنگامی حالت کا اعلان اس وقت کیا جب کانگرس نے سرحدی دیوار کے لیے رقوم کی منظوری دینے سے انکار کیا۔امریکی صدر کے خلاف پہلا مقدمہ جمعہ کو دائر کیا گیا، پبلک سٹیزن نامی ایک گروپ نے یہ مقدمہ دائر کیا۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024