مالدیپ کے سابق صدر عبداللہ یامین کو منی لانڈرنگ ٹرائل میں گواہوں کو رشوت دینے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عبداللہ یامین کو گذشتہ سال ستمبر میں صدارتی انتخابات میں ناکامی کے بعد مشکوک ادائیگیوں کے الزام میں ٹرائل کا سامنا رہا ۔عدالت میں اس وقت 15 لاکھ ڈالر کی مشکوک رقم وصول کرنے کے الزام میں سابق صدر کے خلاف سماعت کی جارہی ہے۔عدالت نے ایک فیصلے میں عبداللہ یامین کے مقامی بینک اکائونٹ کو منجمد کردیا جس میں تقریبا 65 لاکھ ڈالر موجود تھے۔مالدیپ کے سابق صدر کو اسی جیل میں رکھا گیا جہاں ان کے دور حکومت میں ان کے مخالفین کو رکھا گیا تھا۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024