امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد نے امن عمل کیلئے پاکستانی کوششوں کو تسلیم کرتے ہوئے کہا ہے پاکستان امن کیلئے اقدامات کررہا ہے، پاکستان کی جانب سے مزید بڑے اور عملی اقدامات کی ضرورت ہے۔ انہوں نے افغان میڈیا کو انٹرویو میں کہا ہے کہ افغان امن عمل کیلئے حکومتی سربراہی میں مضبوط،متحد مذاکراتی ٹیم ضروری ہے۔ا نہوں نے کہا کہ دوحہ میں مذاکرات کے دوسرے دور میں وہ طالبان کوافغان حکومت کے ساتھ مذاکرات پر ترغیب دینے اورسیزفائر پر مشتمل دو نکات پر زور دیں گے۔ا نہوں نے کہا کہ افغان امن عمل میں خطے کے کسی ممالک سے زیادہ سعودی عرب کااہم کردار ہے، پاکستان امن کیلئے اقدامات کررہا ہے
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024