ایک تصویر ایک کہانی……
فیروزپور روڈ اپر دیر کا فیروز خاں ایک ٹوٹے ہوئے بس سٹاپ کے باہر مختلف اشیا کا سٹال لگاتا ہے۔ اس کا کہناہے کہ یہ تین بھائی ہیں ان کا والد محنت مزدوری کرتا رہا ہے مگر اب بڑھاپے اور بیماری کے باعث گھر پر ہی آرام کر رہا ہے۔ ہم تینوں بھائی یہاں لاہور میں محنت مزدوری کی خاطر آئے اور مختلف قسم کی مزدوریاں کیں مگر اب چند سالوں سے ہم نے ایک ٹھیلہ بنا رکھا ہے جس پر ہم مختلف قسم کی ضروریات کی اشیا سجا کر تینوں ہی مختلف اوقات میں ڈیوٹی دیتے ہیں۔ ہم نے اپنا ٹھیلہ مین روڈ پر واقع ایک ٹوٹے ہوئے ویران بس سٹاپ کے پاس لگا کر اپنی اشیا ڈسپلے کر رکھی ہیں چونکہ یہ چوبیس گھنٹے چلنے والا بہت مصروف روٹ ہے جس سے ہمارے سامان کے گاہک موسم کے مطابق ہر وقت موجود ملتے ہیں بہت محنت طلب کام ہے اس ذات کریم کا بہت شکر ہے کہ وہ ہم پر ہماری محنت سے کہیں بڑھ کر ہم پر کرم کئے ہوئے ہے۔(فوٹو: گل نواز)