شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ سے نئے باب کا آغاز ہوگیا:امیر العظیم
لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی صوبہ وسطی پنجاب امیر العظیم نے کہا ہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورے سے دونوں برادر اسلامی ممالک کے درمیان تعلقات مزید مضبوط ہوںگے۔ 20ارب ڈالرکی سرمایہ کاری سے ملکی معیشت کو سہارا اور بیرونی سرمایہ کاروں کو اعتماد ملے گا۔ شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان سے پاک سعودی تعلقات کے ایک نئے باب کا آغاز ہوگیا ہے۔شاہ فیصل مرحوم کے بعد یہ پہلاموقع ہے کہ سعودی عرب کے پاکستان کے ساتھ تعلقات میں مزید استحکام پیداہواہے۔ ہمارے دل سعودی عوام کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے گزشتہ روز لاہور میں مختلف پروگرامات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔