پنجاب حکومت کے 2 افسروں کی گریڈ 21 میں ترقی
لاہور (سپیشل رپورٹر) پنجاب حکومت نے 2 افسران کو گریڈ 20 سے گریڈ 21 میں ترقی دے دی ہیں۔ ترقیوں کے بعد دونوں افسروں کو موجودہ عہدوں پر کام کرنے کی ہدایت کی گئی ہے گریڈ 21 میں ترقی پانے والے افران میں سیکرٹری آرکائیوز اینڈ لائبریری طاہر یوسف اور ممبر پنجاب سروسز ٹربیونل خالد محمود شیخ شامل ہیں۔