لاہور: ٹریفک وارڈنز کے ٹرانسپورٹ اور ڈیلی الاؤنس میں اضافے کی سمری منظور
لاہور (نامہ نگار) حکومت پنجاب نے ٹریفک وارڈنز کے ٹرانسپورٹ الاؤنس اور ڈیلی الاؤنس میں اضافے کی سمری منظور کر لی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹریفک وارڈنز کے ٹی اے، ڈی اے 56 سو روپے سے بڑھا کر 73سو روپے کر دیا گیا ہے۔ الاؤنسز میں یہ اضافہ لاہور، گوجرانوالہ، راولپنڈی، ملتان اور فیصل آباد میں تعینات وارڈنز کو ملے گا۔