لاہور: 5 بچوں کے باپ نے زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کر لی
لاہور (نامہ نگار) پانچ بچوں کے باپ نے زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کرلی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ باغبانپورہ کے علاقہ سکھ نہر سلطان محمود روڈ کا رہائشی 35سالہ عمران چار بیٹوں اور ایک بیٹی کا باپ تھا اور گھر کے قریب ہی گاڑیوں کے شوروم میں ملازمت کرتا تھا۔ گزشتہ روز عمران نے زہریلی گولیاں کھا لیں۔ جس سے اس کی حالت غیر ہوگئی۔ اسے طبی امداد کے لیے سپتال منتقل کیا گیا، مگر وہ جانبر نہ ہوسکا۔