سعودی عرب نے پاکستان سے دوستی کا حق ادا کردیا: عبدالغفار روپڑی
لاہور(خصوصی نامہ نگار) 20ارب ڈالر کی سعودی سرمایہ کاری اور وزیراعظم کی درخواست پر سعودی عرب کی جیلوں میں قید پاکستانیوں کی فوری رہائی خوش آئند ہے۔ سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان سے پاک سعودیہ دوستی کے تاریخ ساز باب کا آغاز ہو گیا۔ سعودی عرب نے سابقہ روایات برقرار رکھتے ہوئے ایک دفعہ پھر پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کر کے دوستی کا حق ادا کر دیا۔ ان خیالات کا اظہار جماعت اہل حدیث پاکستان کے امیر حافظ عبدالغفار روپڑی نے گذشتہ روز اپنے ایک بیان میں کیا۔