شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ کا خیر مقدم کرتے ہیں:اویس نورانی
لاہور(خصوصی نامہ نگار)جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل صاحبزادہ شاہ محمد اویس نورانی نے کہا ہے کہ سعودی ولی عہد کی تقریبات میں اپوزیشن کو نظرانداز کرنا قابل مذمت ہے۔سعودی ولی عہد صرف حکومت نہیں پوری قوم کے مہمان ہیں۔ سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ شہباز شریف کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی سربراہی سے ہٹایا گیا تو حکومت نہیں چلنے دیں گے۔ پی ٹی آئی کی حکومت کسی وقت بھی ختم ہو سکتی ہے۔ سازش کے تحت سیاستدانوں کی کردارکشی کی جا رہی ہے۔ حکومت نے پانچ مہینوں کے دوران عوام کا کوئی مسئلہ حل نہیں کیا۔ کشکول توڑنے کے دعویدار عمران خان نے دیگ اٹھا لی ہے۔