حکومت نے اپوزیشن کو نظر اندازکرکے سعودی قیادت کو اچھا پیغام نہیں دیا:رانا تنویر حسین
فیروزوالہ ( نامہ نگار)مسلم لیگ ( ن ) کے سینئر رہنما رانا تنویر حسین نے کہا کہ نااہل حکمرانوں کی عوام دشمن پالیسیوں سے عام آدمی کا جینا محال ہو چکا ہے ،سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان سے پاکستان سعودی تعلقات مزید مضبوط اور مستحکم ہو نگے ، حکومت نے اپوزیشن کو نظر انداز کر کے سعودی قیادت اور عوام کو اچھا پیغام نہیں دیا ،پلوامہ حملہ میں پر پاکستان پر بھارتی الزام بے بنیاد ہے کٹھ پتلی حکومت نے ملک کی معیشت برباد کر کے رکھ دی ہے ۔ حکومت ڈیل اور این آر او کے نام پر بلیک میل کر نا چاہتی ہے جس کے عزائم نا کام ہو نگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے چوہدری عرفان احمد بھلہ ایڈووکیٹ و سابق صدر بار فیروزوالہ کی طرف سے پنجاب بار کونسل کے منتخب ہو نے والے وائس چیئر مین چوہدری شاہ نواز ایڈووکیٹ کے اعزاز میں دئیے گئے ظہرانہ کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا اس موقع پر سینئر وکلا شاہد بٹر ایڈووکیٹ وائس چیئر مین پنجاب بار کونسل چوہدری شاہ نواز ایڈووکیٹ عبدالقیوم بھٹی ایڈووکیٹ ، کاشف محمود ایڈووکیٹ ، عمر فاروق ایڈووکیٹ ،چوہدری محمد علی ایڈووکیٹ اور دیگر وکلا اور معزیزین علاقہ بھی موجود تھے۔