محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان سے معاشی استحکام آئیگا:تنظیم مشائخ عظام پاکستان
لاہور ( پ ر)سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان سے ملک میں معاشی استحکام کو مزید فروغ ملے گا۔ ان خیالات کا اظہار تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے ضلعی کوارڈینٹرپیر محمد راشد نقشبندی نے تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے اہم تنظیمی اجلاس کے دوران کیا۔ انہوں نے کہاکہ سعودی عرب نے ہمیشہ ہر مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ قدم بہ قدم برادر اسلامی ملک ہونے کا عملی ثبوت دیا ہے۔ تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے ممبر مجلس شوریٰ پیر سید احمد ندیم شاہ نے کہاکہ تنظیم مشائخ عظام پاکستان ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی پاکستان آمد کا خیرمقدم کرتی ہے اور ان کی آمد سے پاکستان کی ترقی و خوشحالی اور دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کیلئے انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔