حکومت ملکی خوشحالی اور اقتصادی بحالی کے ایجنڈے پر کام کر رہی ہے: حاجی مہتاب حسین
کاہنہ (نامہ نگار) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماء حاجی مہتاب حسین نے کہا ہے کہ سعو دی ولی عہد محمد بن سلمان کی پاکستان میں آمد بہار کا جھونکا ثابت ہو گا ترقی و خو شحالی کے سفر میں سعودی حکومت کی شرکت کو عوام قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں حکومت ملکی خوشحالی اور اقتصادی بحالی کے ایجنڈے پر کام کر رہی ہے اور انشاء اللہ حکومت کی انقلابی پولیسوں کے ثمرات بہت جلد سامنے آئے گئے سعودی عرب کی جانب سے اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری سے پاکستان میں ترقی کے نئے دور کا آغاز ہو گا۔