گرلز گائیڈز ایسوسی ایشن کانوجوان نسل کی کردار سازی میں اہم کردار ہے:مراد راس
لاہور(لیڈی رپورٹر) صوبائی وزیرسکولز ایجوکیشن مراد راس نے کہا ہے کہ پاکستان گرلز گائیڈز ایسوسی ایشن نوجوان نسل کی کردار سازی میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے تا ہم نوجوان نسل کو اپنے آپ کو مضبوط بنانا ہو گا تا کہ ہر قسم کے حالات کا مقابلہ کیا جا سکے۔یہ بات انہوں نے پاکستان گرل گائیڈز ایسوسی ایشن پنجاب کے صوبائی ہیڈ کوارٹر لاہور میں عالمی یومِ تفکر کی مناسب سے منعقد ہ تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کہی۔صوبائی وزیر مراد راس نے کہا کہ جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ رہنا سب سے بڑی انسانی خوبی ہے۔ انہوںنے گرلز گائیڈ سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آپ نے خلوص نیت سے محنت کرنا ہے اور نتیجہ اللہ تعالیٰ پر چھوڑ دیں۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ سکولز ایجوکیشن گرلز گائیڈ ایسوسی ایشن کے ادارے کی تعمیر و ترقی کیلئے ہر ممکن تعاون کرے گا۔