ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان کی کوششوں سے مسائل حل ہورہے ہیں:ڈاکٹر رفاقت علی
ڈیرہ غازیخان (نمائندہ خصوصی) ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان مہار محمد اقبال کے ٹیچنگ ہسپتال میں روزانہ کی بنیاد پر وزٹ ہسپتال میں بہتری کے لئے ہیں اوران کی ذاتی کوششوں سے مسائل کا بتدریج خاتمہ ہو ریا ہے۔ ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان میاں محمد اقبال مظہر مہار کی ہسپتال انتظامیہ اور سٹاف کے ساتھ میٹنگ کے بہتر نتائج حاصل ہورہے ہیں جو کہ خوش آئند بات ہے۔ یہ بات پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے سابق صدور ڈاکٹر محمد رفاقت علی، ڈاکٹر طاہر فرید ترک نے یہاں ہسپتال میں زیر علاج پیٹرولنگ پولیس اہلکاروں کی عیادت کے بعد میڈیا سے خصوصی طور پر گفتگو کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ پیٹرولنگ پولیس کے اہلکاروں نے گزشتہ روز ڈاکوؤں کا پیچھا کرکے جواں مردی کا ثبوت دیااورخود فائرنگ کی زد میں آئے اپنی جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے ڈاکوؤں کا پیچھا کیا دو اہلکار شدید زخمی بھی ہو گئے جن کا ہسپتال میں علاج جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کے جوانوں کی بہادری اور شجاعت کی وجہ سے عوام سکون کی نیند سوتے ہیں۔