تحریک انصاف کے انتقامی احتساب کے ڈرامے بے نقاب ہو نا شروع ہو گئے : خالد جوئیہ
کاہنہ (نامہ نگار) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنماء محمد خالد جوئیہ آف جھیڈو نے کہا ہے کہ غیر جانبدارانہ احتساب کا عمل وزیر اعظم سے شروع ہو گا تو قوم کو یقین آئے گا کہ تحریک انتقام کے چھوٹے چھوٹے لیڈروں کی گرفتاری سے عوام کے خدشات ختم نہیں ہو نگے تحریک انصاف کے انتقامی احتساب کے ڈرامے بے نقاب ہو نا شروع ہو گئے ہیں پاکستان کی عوام اس وقت تک کسی بھی احتساب کو قبول نہیں کرے گی جب تک عمران خاں کا احتساب نہیں ہو گا قائد ین کی رہا ئی حق سچ کی فتح ہیں۔