سعودی عرب سے روحانی رشتہ،دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں:میاں جمیل
لاہور (پ ر)سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ تاریخی اور اہم سنگ میل ہے ، پاکستان سعودی ولی عہد کا دوسرا گھر ہے ، انکی آمد پر ہر پاکستانی کا دل باغ باغ ہوا ۔ان خیالات کا اظہار تحریک دعوت توحید کے مرکزی قائد میاں محمد جمیل نے کیا۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ ہر مسلمان کا روحانی اور جذباتی رشتہ ہے، سعودی عرب اور پاکستان کے دوستانہ تعلقات کی ایک مکمل تاریخ ہے،میاں محمد جمیل نے کہا کہ پاکستانیوں کے دل سعودی عرب کے ساتھ دھڑکتے ہیں ، سعودی عرب ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھی رہا ہے اور اس نے پاکستان کو کبھی مشکل میں تنہا نہیں چھوڑا ، دونوں ملکوں کے تعلقات مثالی ہیں ۔