تھرپارکر میں غذائی قلت اور وبائی امراض سے مزید 5 بچے جاں بحق
تھرپارکر (نوائے وقت رپورٹ) ننھے بچوں کی اموات کا سلسلہ جاری۔ مزید پانچ بچے دم توڑ گئے۔ تفصیلات کے مطابق تھرپارکر میں غذائی قلت اور وبائی امراض کے باعث سول ہسپتال مٹھی میں مزید پانچ بچے جان کی بازی ہار گئے۔