سعودی عرب میں سخت سردی پڑنے کا امکان
ریاض(صباح نیوز) سعودی عرب میں منگل سے سخت سردی پڑنے کا امکان ہے ۔سعودی موسمیات کے ماہر صالح الربیعان کے مطابق رواں ہفتے کے دوران سعودی عرب کے شمالی علاقوں سمیت وسطی اور مغربی علاقوں میں سردی کی لہر میں مزید اضافہ متوقع ہے، شمالی علاقوں میں گردوغبار کے ساتھ تیز ہوا متوقع ہے۔