افغانستان : جھڑپیں ، حملے، 3فوجیوں ، 17طالبان سمیت41ہلاک
کابل (نیٹ نیوز) افغانستان میں جھڑپوں اور حملوں میں مقامی پولیس چیف اور طالبان افغان فوجیوں سمیت 41 شدت پسند مارے اور بیسیوں زخمی ہو گئے۔ بتایا جاتا ہے غزنی میں شراب کا غیر قانونی کارخانہ بند کر دیا جبکہ جلال آباد میں فورسز نے جنگجوئوں اور سمگلروں کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے اسلحہ اور منشیات کی بھاری مقدار قبضہ میں لینے کا دعویٰ کیا ہے۔ 209ویں شاہین کور کے ترجمان نے بتایا یہ جھڑپیں ارکلیک گائوں ، علاقوں میں ہوئی ہیں۔ اہم کمانڈر کی شناخت عصمت یار کے نام سے ہوئی ہے۔ 8 طالبان زخمی ہو گئے ہیں۔ فاریاب صوبے میں لڑائی جاری ہے 3 فوجی ہلاک اور تین زخمی ہوئے ہیں۔ ادھر صوبے غزنی میں بھی لڑائی میں 9 شدت پسند ہلاک ہوئے ہیں کوٹ دری، کوٹا سنگی یہ انبار ضلع میں ہوئیںزاہ علاقے میں افغان فورسز نے ان علاقوں میں 23 بارودی سرنگیں ناکارہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔