تلہ گنگ: 2 گاڑیوں میں تصادم، 3 افراد جاں بحق، 6 زخمی
تلہ گنگ (نوائے وقت رپورٹ) میانوالی روڈ پر دوگاڑیوں میں تصادم ہو گیا۔ حادثے میں تین افراد جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کے مطابق حادثہ بلال آباد کے قریب پیش آیا۔ جس میں دو بچوں سمیت6 افراد زخمی ہوئے جن کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔