مانگا منڈی، گارڈن ٹائون، گڑھی شاہو، ہڈیارہ میں لاکھوں کے ڈاکے، 3 کاریں، 5 موٹرسائیکلیں چوری
لاہور (نامہ نگار) ڈاکوئوں اور چوروں نے شہر کے مختلف علاقوں میں وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، گاڑیاں، موٹرسائیکلیں اور دیگر سامان لوٹ لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکوئوں نے مانگا منڈی کے علاقے میں فیروز کے گھر گھس کر اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر 6 لاکھ 40 ہزار روپے مالیت، گارڈن ٹائون کے علاقے میں اختر کے گھرسے 5 لاکھ روپے مالیت، گڑھی شاہو کے علاقے میں امتیاز اور اس کی فیملی سے گن پوائنٹ پر 4 لاکھ 24 ہزار روپے مالیت، ہڈیارہ کے علاقے میں احمد اور اس کی فیملی سے 2 لاکھ 55 ہزار روپے مالیت، گلشن راوی کے علاقے میں ارشد اور اس کی فیملی سے ڈیڑھ لاکھ روپے مالیت، بادامی باغ میں ظہور اور اس کی فیملی سے 78 ہزار روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون اور دیگر سامان، ملت پارک میں عمران سے 52 ہزار روپے اور موبائل فون، ہربنس پورہ کے علاقے میں حیدر سے 40 ہزار روپے اور موبائل فون، مزنگ میں وقاص سے 28 ہزار روپے اور موبائل فون، گلبرگ میں رئوف سے 20 ہزار روپے اور موبائل فون لوٹ لیا اور فرارہو گئے ہیں۔ چوروں نے ستوکتلہ، کینٹ اور مغلپورہ کے علاقوں سے تین کاریں جبکہ داتا دربار، ریس کورس، کوٹ لکھپت، مناواں اور مصری شاہ کے علاقوں سے پانچ موٹر سائیکلیں چوری کر لیں اور فرارہو گئے ہیں۔