سعودی ولی عہد کی آمد ،جڑواں شہروں میں میٹرو بس سروس معطل رہی
راولپنڈی (جنرل رپورٹر)سعودی ولی عہد کی آمد کے پیش نظر سیکیورٹی کے باعث گزشتہ روز جڑواں شہروں میں میٹرو بس سروس معطل رہی جس کے باعث شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا،شہری دن بھر سٹیشنوں پر خوار ہوتے رہے ان کا کہنا تھا کہ میٹرو انتظامیہ کی طرف سے کوئی نوٹس بھی نہیں لگایا اور نہ ہی پہلے سے اطلاع دی گئی تھی ،انہوں نے مزید کہا کہ نہ ہمیں یہ پتہ ہے کہ میٹرسروس آج کھلے گی یا نہیں جو میٹرو انتظامیہ کی غفلت کا مظہر ہے ،اس صورتحال پر جب میٹرو انتظامیہ سے بات کرنے کی کوشش کی گئی تو رابطہ کرنے کی تمام کوششیں ناکام رہیں ۔شہریوں کا کہنا تھا کہ آئندہ ایسی صورتحال پر پہلے سے اگر اطلاع دی جائے تو شہریوں کو مزید پریشانی سے بچایا جا سکتا ہے ۔