راولپنڈی بورڈ کے زیرانتظام میٹرک کا سالانہ امتحان یکم مارچ سے شروع ہوگا
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹرسے) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن راولپنڈی نے پنجاب بورڈز کمیٹی آف چیئرمین کی طرف سے جاری شدہ شیڈول کے مطابق راولپنڈی بورڈ کے زیرانتظام میٹرک کے سالانہ امتحان 2019ء یکم مارچ سے شروع ہوگا جس کیلئے 378 امتحانی سینٹر بنادئے گئے ہیں راولپنڈی بورڈ نے تمام انتظامات مکمل کرلئے ہیں امتحانی عمل کو شفاف رکھنے کیلئے خصوصی سکواڈ اور انسپکٹرز بھی مقرر کردئے گئے تمام ریگولر طلباء و طالبات کو رول نمبر سلپس ان کے ادارہ جات کے Login پر Upload کر دی گئی ہیںتمام ریگولر طلباء و طالبات اپنی رول نمبر سلپس اپنے ادارہ جات سے وصول کر لیںجبکہ پرائیویٹ طلباء و طالبات کی رول نمبر سلپس اُن کے داخلہ فارم پر دیئے گئے پتہ جات پر ارسال کی جا رہی ہیں۔اگر کسی پرائیویٹ طلباء و طالبات کو 22فروری تک رول نمبر سلپ وصول نہیں ہو تو وہ فوری طور پر میٹرک برانچ بورڈ آفس واقع مورگاہ نزد اٹک آئل ریفائنری ، راولپنڈی یا کنٹرولر امتحانات کے ٹیلی فون نمبر051-5450917-15450918 پر رابطہ کرسکتے ہیں ڈاکٹر محمد تنویر ظفرچیئرمین تعلیمی بورڈ راولپنڈی نے کہا کہ میٹرک کے سالانہ امتحان 2019 ء کیلئے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں