حافظ آباد: غلط انجکشن سے 7 سالہ بچہ جاں بحق، نجی ہسپتال کا ڈاکٹر،ڈسپنسر گرفتار
حافظ آبا (نمائندہ خصوصی) نواحی گائوں رامکے چھٹہ کے محنت کش کا 7 سالہ بیٹا عبداللہ معمولی بخار کی وجہ سے نجی سلطان ہسپتال راجہ چوک میں داخل کیا گیا، جسے فوراً انجکشن لگایا گیا، تاہم عبداللہ کی حالت غیر ہو گئی جو انجکشن ختم ہونے سے پہلے ہی زندگی کی بازی ہار گیا پولیس نے والدین کے احتجاج پر ہسپتال کے ڈاکٹر سلطان اور ڈسپنسر کو گرفتار کر لیا ہے۔