اوپن یونیورسٹی میں دو روزہ چوتھی عالمی کانفرنس آج شروع ہوگی
اسلام آباد (نامہ نگار) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں طلبہ کو بامعنی اور سماجی و معاشی مسائل سے وابستہ تحقیق کی جانب راغب کرنے اور تعلیم میں جدید رجحانات کی آگہی کے لئے "ریسرچ اینڈ پریکٹسز اِن ایجوکیشن"کے موضوع پر2روزہ چوتھی عالمی کانفرنس آج منعقد ہورہی ہے۔افتتاحی اجلاس صبح10بجے ہوگی جس کی صدارت وفاقی وزیر تعلیم ٗ شفقت محمود افتتاحی کریں گے۔مختلف ممالک کے ماہرین تعلیم ٗ تعلیم میں جدید رجحانات / تعلیم کے نئے انداز اور اپنے تجربات شئیر کریں گے۔کانفرنس سے ایک روز قبل ٗ ٹیچر ایجوکیشن پر ڈینز/ ڈائریکٹرزاور معروف ماہرین تعلیم کا اجلاس منعقد ہوگا۔