سعودی عرب کی سرمایہ کاری سے معیشت ترقی کریگی، بدر ہارون
راولپنڈی (نمائندہ خصوصی) پاکستان میں سعودی عرب کی سرمایہ کاری سے معشیت ترقی کرے گی ۔ کئی شعبوں میں ایم او یوز پر دستخط ہو ئے ہیں ۔ زراعت، سیاحت، توانائی اور کھیلوں کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے بیس ارب ڈالر کے سمجھوتوں سے پاکستان کی معشیت کو نہ صرف سہارا ملے گا بلکہ ادائیگیوں کے توازن، بجٹ خسارہ کم کرنے اور روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے میں بھی مدد ملے گی۔ اسلام آباد میں منعقدہ پاکستان سعودی عرب بزنس کانفرنس میں شرکت کے بعد اظہار خیال کرتے ہوئے راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے قائم مقام صدر محمد بدر ہارون نے کہا کہ موجودہ اقتصادی صورتحال میںہمیں علاقائی تجارت اور تعلقات کو فروغ دینا ہو گا۔ انہوں نے کہا سعودی وفود کے ساتھ چیمبر آف کامرس کی ملاقاتیں مفید رہی ہیں ۔ باہمی تجارت کے فروغ میں حائل رکاوٹوں پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا۔