ایمریٹس کا چائنا سدرن ایئرلائنز کے ساتھ کوڈ شیئر کا معاہدہ
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ایمریٹس اور چائنا سدرن ایئرلائنز (آئی اے ٹی اے) نے دوطرفہ کوڈ شیئرنگ کی مفاہمتی یاد داشت پر دستخط کردیئے ہیں۔ اس معاہدے کے تحت چین، مشرق وسطیٰ اور افریقہ کے درمیان مسافروں کے سفر کے لئے نئے مقامات کے لئے فضائی سفر کا آغاز ہوجائے گا۔ اس اشتراک کی بدولت کاروبار و تجارت کے لئے باقاعدگی سے چین جانے والے پاکستانی مسافر کے لئے رابطوں میں بھی بہتری آئے گی۔ ایمریٹس کے ڈیویژنل سینئر وائس پریذیڈنٹ آف اسٹریٹجک پلاننگ، ریونیو آپٹمائزیشن اینڈ ایروپولیٹیکل افیئرز عدنان کاظم نے کہا، "ہم چائنا سدرن ایئرلائنز کے ساتھ اشتراک قائم کرنے پر خوشی محسوس کرتے ہیں جس کی بدولت چین کے مختلف شہروں کے سفر کے لئے گوانگ زو سے کنیکٹنگ پرواز کے ذریعے ایمریٹس کے پاکستانی مسافروں کو سفر کے انتخاب میں زیادہ سہولت حاصل ہوگی۔