گوجرہ کی سرکاری ہائوسنگ کالونی مسائل کا گڑھ
مکرمی ! نکاسی آب ہائوسنگ کالونی سمندری روڈ گوجرہ کا بنیادی مسئلہ ہے اگرچہ اس کالونی میں سیوریج موجود ہے۔ مگر ٹیکنیکل طور پر ناکام ہے۔ زیر زمین سیوریج کے پائپ کالونی کی ضرورت کے برعکس چھوٹے ڈالے گئے ہیں۔ ڈسپوزل کا انتظام ناقص ہے۔ سڑکوں اور گلیوں میں بنائے گئے سیوریج کے مین ہول سڑک کی سطح سے ایک فٹ سے بھی زائد اونچے ہیں۔ لہذا سڑک پر سے بارش یاگھروں کو دھونے سے سڑک پر آنے والے پانی کا نکاس مین ہول میں جاناناممکن ہی نہیں لہذا کالونی کے ہر شخص کے اپنے گھر کے آگے سے پانی کے بچائوکے لئے سڑکوں پر مٹی ڈالنے کی وجہ سے محکمہ پنجاب ہائوسنگ اینڈ ٹائون پلاننگ ایجنسی کی بنائی گئی بیشتر سڑکیں مٹی میں دفن ہوگئی ہیں۔ مکان گہرائی میں جا رہے ہیں مگر نہ محکمہ ہائوسنگ کے کان پر جوں رینگتی ہے اور نہ بلدیہ گوجرہ میں کوئی شنوائی ہو رہی ہے۔ (زاہد رؤف کمبوہ غلہ منڈی گوجرہ)