حضرت بابا شاہ عنایت قادریؒ
سرخیل اولیاء شیخ بلھے شاہ حضرت شاہ عنایت قادری ولایت کے عظیم مرتبے پر فائز تھے۔ انہوں نے خطہ لاہور میں اسلام کی ترویج و اشاعت اور احیائے دین کیلئے جو کامیاب مساعی کی اسکی نظیر نہیں ملتی۔ اگرچہ انہیں انکے مرید خاص حضرت بابا بلھے شاہؒ کی وجہ سے زیادہ شہرہ ملا تاہم انکی اپنی شخصیت‘ زہد تقویٰ اور بحیثیت واعظ کردار تاریخ کا اہم حصہ ہے۔ زیرنظر کتاب میں مصنف میاں عابد سلطان نے حضرت بابا شاہ عنایت قادریؒ کے حالات و واقعات‘ آپکے فقہی رجحانات اور شجرۂ طریقت کو بڑے ہی خوبصورت پیرائے میں زینت قرطاس کیا ہے۔ اس کتاب میں آپکے مرید خاص حضرت بابا بلھے شاہ کے حالات زندگی کا تذکرہ بھی موجود ہے۔ یہ کتاب اولیاء کرام سے محبت کرنیوالے قاری کیلئے کسی خزانے سے کم نہیں۔ مصنف کا اسلوب بیان لائق داد و تحسین ہے۔ ضومیر پبلشرز 40 زبیدہ سنٹر اردو بازار لاہور کے زیراہتمام شائع کی گئی کتاب 144 صفحات پر مشتمل ہے۔ قیمت 500 روپے ہے۔ کتاب منگوانے کیلئے فون نمبر 0348-4604185‘ 0322-4131470 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔