آزادی سے پہلے کا قصہ ہے کہ ایک دیسی ریاست کی راجکماری اور لاہور اندرون شہر کا لڑکا لندن کے کسی کالج میں ہم جماعت تھے۔ چھ فٹ سے نکلتا ہوا سرخ و سپید کشمیری، اور اس پر یکطرفہ کہ باسکٹ بال کا شاندار کھلاڑی اور راجکماری دل ہار گئی۔ بات کھلی تو گویا کہرام مچ گیا۔ مذہب کے علاوہ سوشل سٹیٹس بھی بیچ میں آ گیا۔ اتفاق سے مہاراجہ کا ایک ویر لاہور سے تھا۔ اس سے بات کی تو بول مہاراج کی بڑی بیٹی کے سسرالیوں کے اثاثے دس لاکھ کے ہیں۔ اس سے کم حیثیت والوں کو لڑکی ہر گز نہیں دیگا۔ لاہوریوں نے اسے چیلنج کے طور پر لیا۔ اور مانگ تانگ کر نولاکھ روپے کی رونمائی کرادی اور ایک لاکھ کی معافی مانگ لی۔ یوں لڑکے والے نولکھے کہلائے اور راجکماری بیاہ لائے نو ارب ڈالر تو ہم نے بھی دوستوں سے مانگ تانگ کر جمع کر لئے ہیں۔ ہماری نظر کس راجکماری پر ہے؟
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024