نقیب اللہ محسود قتل کیس میں سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کے قریبی ساتھی ڈی ایس پی قمر احمد کو گرفتار کرلیا گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق قمر احمد پولیس مقابلے کے روز ایس ڈی پی او ملیر سٹی تعینات تھے۔انہوں نے بتایا کہ راؤ انوار کی ملیر میں تعیناتی کے تمام عرصہ قمر احمد بھی ملیر تعینات رہے۔قمر احمد کو بیان لینے کے لیے پولیس نے طلب کیا اور متضاد بیان پر حراست میں لے لیا۔سابق ایس پی انویسٹی گیشن ملیر اور شاہ لطیف ٹاؤن تھانے کے عملے کے بیانات بھی ریکارڈ کیے گئے۔مبینہ جعلی پولیس مقابلے میں قتل کیے گئے نذر جان کے لواحقین نے بھی بیان ریکارڈ کرادیا۔اس سے قبل کیس کی تفتیش کرنے والے ایس ایس پی انویسٹی گیشن عابد قائم خانی نے کہا تھا کہ اب تک 9 ملزمان کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024