ٹورنٹو(کینڈین) پولیس کی کرکٹ ٹیم اور سٹی ٹریفک پولیس لاہور کی کرکٹ ٹیموں کے مابین ریس کورس پارک گراؤنڈ میں دوستانہ میچز کی سیریز کا دوسرا میچ کھیلا گیا،جسے مہمان ٹیم نے باآسانی جیت لیا۔میچ میں وزیر کھیل شجاع خانزادہ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور میچ کے بہترین کھلاڑیوں میں شیلڈ تقسیم کیں۔ تفصیلات کے مطابق سٹی ٹریفک پولیس لاہور کی طرف سے مبین شہید کرکٹ سیریز کیلئے ٹورنٹو(کینڈین) پولیس کی کرکٹ ٹیم کو مدعو کیا گیا ۔سیریز کے دوسرے میچ کے دوران سٹی ٹریفک پولیس لاہور نے پہلے کھیلتے ہوئے 30اوورز کے دوران229رنز کا ہدف دیا۔مہمان ٹیم نے بعد میں کھیلتے ہوئے مقررہ ہدف کو آخری اوور میں حاصل کر لیا۔ ٹیموں کے درمیان فائنل میچ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں 21فروری کو کھیلا جائیگا۔اس موقع پر وزیر کھیل پنجاب جہانگیر شجاع خانزادہ نے کہاکہ وہ کینڈین پولیس کے بے حد مشکور ہیں جنہوں نے سٹی ٹریفک پولیس کی دعوت کو قبول کرتے ہوئے ہمیں خدمت کا موقع دیا ہے۔پاکستان کھیلوں کیلئے انتہائی پرامن ملک ہے۔کھیلیں کسی بھی ملک کی تہذیب و تمدن اور ثقافت کو اجاگر کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔بعدازاں کینڈین پولیس کی طرف سے وزیر کھیل کو کینڈین پولیس کیپ دی گئی۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024