قائد حز ب اختلا ف و اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کو قانون سازی کا حق ہے جسے کوئی رد نہیں کر سکتا ،پارلیمنٹ کی بالادستی کیلئے ہم حاضر ہیں ، کیا جب ہم عدلیہ کو ڈکٹیشن دیتے ہیں تو ٹھیک ہوتا ہے؟تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کے دوران خورشید شاہ کا وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہناتھا کہ جناب وزیراعظم کسی اور نے نہیں ہم نے خود اس پارلیمنٹ کا تقدس پامال کیا،بہت دیر ہوگئی بحث پہلے ہونی چاہیے تھی ۔19 اور0 2ویں ترمیم پارلیمنٹ نے ہی کی ،پارلیمنٹ کا کردار پارلیمنٹ کو ہی ادا کرنا چاہیے کیونکہ پارلیمنٹ کو قانون سازی کا حق ہے جسے کوئی رد نہیں کر سکتا،ہم نے خود پارلیمنٹ کاتقدس پامال کیا کسی اورنے نہیں کیا تاہم پارلیمنٹ کی بالادستی کیلئے حاضر ہیں۔انہوں نے کہاکہ پاناما کے معاملے کو بھی پارلیمنٹ نے حل کرنے کی کوشش کی ،سارے ادارے اپنی حدود میں رہ کر کام کریں یہ پاکستان کیلئے بہتر ہے، اگرایک دوسرے کے معاملے میں مداخلت کریں گے تو ملک کمزور ہوتا ہے اور جس ملک کے ادارے کمزور ہوتے ہیں وہ ملک اور ریاست خود کمزور ہوتی ہے۔خورشید شاہ نے کہا کہ اگر قانون سازی ایک فرد اور مفادات کے لیے ہو تو تباہ کن ہوتی ہے۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024