پی آئی اے اور اسٹیل ملز کی مجوزہ نجکاری کے خلاف پیپلز پارٹی نے سینیٹ میں توجہ دلاﺅ نوٹس جمع کر دیا۔سینیٹر فرحت اللہ بابر کی طرف سے جمع کرائے گئے توجہ دلاﺅ نوٹس میں کہا گیاکہ ایسے وقت میں جب عام انتخابات قریب ہیں پی آئی اے کی نجکاری شکوک و شبہات پیدا کرے گی .پی آئی اے کی ممکنہ نجکاری کو روکنے کیلئے ارکان قومی اسمبلی سید نوید قمر، شازیہ مری، ڈاکٹر نفیسہ شاہ، میر اعجاز جاکھرانی، عمران ظفر لغاری، سید غلام مصطفی شاہ، شگفتہ جمانی اور عبدالستار بچانی نے توجہ دلاﺅ نوٹس قومی اسمبلی سیکر ٹریٹ میںجمع کروایا۔ سینیٹر فرحت اللہ بابر کی جانب سے جمع کروائے گئے توجہ دلاﺅ نوٹس میںکیبنٹ کمیٹی آن پرائیویٹائزیشن کے جمعہ کے روز لئے گئے فیصلے کی جانب کی طرف توجہ دلائی گئی۔ توجہ دلاﺅ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ پانچ سالوں کے دوران پی آئی اے اور پی ایس ایم کو اربوں روپے کا نقصان پہنچایا گیا، ان اداروں پر مجرمانہ غفلت اس شعبے کو جنم دینے کے لئے کافی ہے کہ ان دونوں اداروں کو سخت نقصان پہنچایا جائے تاکہ انہیں اونے پونے بیچنے کا جواز پیدا کیا جا سکے۔ فرحت اللہ بابر نے کہا کہ پی ایس ایم کا گلا 2015ءمیں اس وقت گھونٹ دیا گیا جب اس کی گیس کی سپلائی بند کر دی گئی جبکہ اس کی پیداوار اس کی صلاحیت کے 65فیصد پر تھی۔ پی آئی اے کو مختلف وجوہات کی بناءپر دیوالیہ کر دیا گیا جن میں کسی بزنس پلان کا موجود نہ ہونا، پریمیر سروس کے ذریعے تین ارب روپے کا نقصان پہنچانا شامل ہے۔ اس کے علاوہ پی آئی اے نے بہت مہنگے لیز معاہدے کیے گئے بغیر کسی مذاکرات ایک ائرلائن کو ایک روز کے اندر درجنوں لینڈنگ رائٹ دے دئیے گئے اور بہت سارے فائدہ مند روٹس معطل کر دیا گیا جس سے پی آئی اے کا مارکیٹ شیئر بے تحاشہ کم ہوگیا۔دوسری جانب پیپلز پارٹی کی جانب سے پی آئی اے کی ممکنہ نجکاری کو روکنے کیلئے قومی اسمبلی میں جمع کرائے گئے توجہ دلاو نوٹس میں کہا گیا ہے کہ عجلت میں ممکنہ نجکاری کی خبروں سے عوام میں گہری تشویش پائی جارہی ہے،ان اقدامات سے حکومت کی نااہلی صاف ظاہر ہے جو کہ گزشتہ 5 سالوں میں پی آئی اے کے معاملات ٹھیک کرنے میں ناکام رہی ہے،ہم اس مزدور کش اقدام کی پر زور مذمت کرتے ہیں اور اسکو روکنے کی بھرپور کوشش کریں گے، اسے فورا ایو ان میں زیر بحث لایا جائے۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024