آپریشن ردالفساد‘ بلوچستان سے خفیہ معلومات پر 5 مشتبہ دہشت گرد گرفتار
اسلام آباد( سٹاف رپورٹر) دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ردالفساد جاری ہے، اتوار کو ایف سی بلوچستان نے بوستان، ڈیرہ مراد جمالی، سبی، پشین، لہری اور چتہار میں خفیہ معلومات کی روشنی میں آپریشن کئے جن میں پانچ مشتبہ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا آئی ایس پی آر کے مطابق راکٹس،سب مشین گنز، بارودی سرنگوں، دھماکہ خیز مواد سمیت ایمیونیشن کی بڑی تعداد پکڑی گئی۔