اداکار مطلوب الرحمان ’’منا لاہور‘‘ سپردخاک‘ نماز جنازہ میں فنکاروں سمیت لوگوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی
فیروزوالا(نامہ نگار) ڈرامہ سیریل عینک والا جن میں زکوٹا جن کے کردار ادا کرنے والے معروف ٹی وی اداکار مطلوب الرحمن لاہور کو فیروزوالا کے قصبہ بھلے بائیوال کے قبرستان میں سپردخاک کردیا۔ نماز جنازہ میں فلمی دنیا سے تعلق رکھنے والے افراد، سرکاری افسران اور علاقے کے معززین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ معروف اداکار مطلوب الرحمن کچھ عرصہ سے بیمار تھے گزشتہ روز ہسپتال میں زیرعلاج رہنے کے بعد انتقال کرگئے۔ واضح رہے کہ مرحوم مطلوب الرحمن عرف منا لاہور نے شہرہ آفاق ڈرامہ سیریل عینک والا جن سے شہرت پائی عینک والا جن کے ڈرامہ سیریل میں انہوں نے زکوٹا جن کا کردار نبھایا تھا۔