راجن پور: ٹرالر نے کیری ڈبہ کو ٹکر مار دی، خاتون سمیت 4افراد جاں بحق
راجن پور(صباح نیوز)جام پورانڈس ہائی وے پرٹرالراور کیری ڈبہ میں تصادم کے نتیجے میںخاتون اور بچے سمیت 4 افراد جاں بحق،3 زخمی ہوگئے ہیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق راجن پور کے علاقے جام پور میں انڈس ہائی وے بائی پاس چوک کے قریب تیز رفتار ٹرالر نے کیری ڈبہ کو ٹکر مار دی۔ حادثہکے نتیجے میں چار افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ تین افراد شدید زخمی ہو گئے۔ کیری ڈبہ مسافروں کو لے کر ڈیرہ غازی خان جا رہی تھی ریسکیو اہلکاروں نے زخمی افراد اور نعشوں کو تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتال جام پور منتقل کر دیا۔ مرنے والوں میں خاتون اور بچہ بھی شامل ہے۔