آصف زرداری نے کرپشن کرکے اربوں کے اثاثے بنائے، لیا قت جتو ئی
ٹھٹھہ( بیورو رپورٹ) سابق وزیراعلیٰ سندھ اور پی ٹی آئی رہنما لیاقت جتوئی نے کہا ہے کہ نواز شریف کی طرح آصف زرداری کی مبینہ کرپشن کا احتساب کیا جائے جس نے بدعنوانیوں کے ذریعے اربوں روپے کے اثاثے بنائے ہیں ۔چھتو چند شہر کے قریب ارسلان پلیتی میںان کے اعزازمیں دیئے گئے استقبالیے کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ آصف زرداری نے مبینہ طور پر ملک ریاض کی معرفت بلوچستان میں رقم تقسیم کرکے ثناء اللہ زہری کی حکومت ختم کرائی ۔ انہوں نے کہاکہ اس وقت سندھ میں کرپشن کا بازار گرم ہے۔ انہوں نے کہاکہ نواز شریف کو عدلیہ کیخلاف زبان استعمال نہیں کرنا چاہئے۔